17 نومبر 2014 - 07:09
روسی پارلیمنٹ کے اسپیکر تہران پہنچ گئے

روسی پارلیمنٹ کے اسپیکر سرگئی ناریشکن Sergey Naryshkin ایران کے دورے پر تہران پہنچے ہیں۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق روسی پارلیمنٹ ڈوما کے اسپیکر سرگئی ناریشکن اسلامی جمہوریۂ ایران کے اعلیٰ حکام سے ملاقات کے لئے اتوار کی شام کو تہران پہنچے۔ وہ اس دورے کے دوران اعلیٰ ایرانی حکام سے ملاقاتیں کریں گے اور ان ملاقاتوں میں اہم عالمی مسائل اور حالات کا جائزہ لیں گے۔ اتوار کو تہران پہنچنے پر ایرانی پارلیمنٹ کے ڈپٹی اسپیکر محمد حسن ابوترابی فرد اور پارلیمنٹ کے قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے سربراہ علاؤالدین بروجردی نے روسی پارلیمانی اسپیکر کا استقبال کیا۔ روسی پارلیمنٹ ڈوما کے اسپیکر سرگئی ناریشکن پیر کے روز ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر علی لاریجانی سے ملاقات کریں گے۔

.......

/169